ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماحولیات کا کھوکھر ٹاؤن میں چھاپہ، 24 ہزار کلو ہسپتال کا فضلہ برآمد

محکمہ ماحولیات کا کھوکھر ٹاؤن میں چھاپہ، 24 ہزار کلو ہسپتال کا فضلہ برآمد
کیپشن: City42 - Hospital waste
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین ): محکمہ ماحولیات کی ٹیم نےبند روڈ کے علاقے کھوکھر  ٹاؤن  میںکارروائی کرتے ہوئے گودام میں رکھا 24 ہزار کلو ہسپتال کا فضلہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ڈائریکٹر نسیم الرحمن کی نگرانی میں بند روڈ کھوکھر ٹاؤن میں کامیاب چھاپہ مارا اور خون آلود ہسپتال کا فضلہ برآمد کر لیا۔ اس فضلے کو ایک پراسس کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔

ڈائریکٹر ماحولیات لاہور نسیم الرحمن کہتے ہیں کہ انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ہوں یا گودام یا پھر فیکٹریاں، ہر جگہ ملزمان کا پیچھا کریں گے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فضلے کے دوبارہ استعمال کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی اُن کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کارروائی ناگزیر ہے جو ملزمان کو یہ فضلہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔