ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان کے قریب سے  ایک مسلح شخص گرفتار 

 علیمہ خان کے قریب سے  ایک مسلح شخص گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) بانی تحریک انصاف کے ہمشیرہ علیمہ خان کے قریب سے  ایک مسلح شخص کو  گرفتار  کر لیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے شخص کا تعلق ملتان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی پولیس نے علیمہ خانم کو آگاہ کر دیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مسلح شخص آپکے قریب موجود تھا،یہ کتنا بڑا سیکورٹی بریچ  ہے۔ جس پر پی ٹی آئی  کی خواتین نے موقف اختیار کیا کہ یہ آپ ہی کا بندہ ہو گا۔ جس پر  ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ آپ ہی کا بندہ ہے،اس سے کارڈبھی ملے ہیں،ہم اسی لئے گرفتاریاں کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لئے گئے شخص کا نام عارف چھٹہ یے،تعلق ملتان سے ہے،تحویل میں لئے گئےشخص سے لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو مشکوک شخص کی شناخت کیلئے بلایا گیا تاہم معین قریشی نے پولیس کو بتایا وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔