ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے اور چاندی کی قیمتیں پھر عروج پر ؛ہزاروں روپے اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتیں پھر عروج پر ؛ہزاروں روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سونے اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 240ڈالر مہنگا ہوکر 4916 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ سونا 24 ہزار  روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کا ہوگیا ۔

دس گرام سونا 20ہزار 576روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے کا ہوگیا ۔

ایک تولہ چاندی 741 روپے اضافے سے 9146 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے آج صبح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد سونا بڑھ کر 4 ہزار 813 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی تین روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا ۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 5 لاکھ 4 ہزار 62 روپے ہو گیا تھا ۔، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 745 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 151 روپے تک پہنچ گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر سونا 24 ہزار روپے ایک تولے میں مہنگا ہوا ہے جبکہ دس گرام سونا 576 روپے مہنگا ہوا ہے ۔