ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منکی پاکس کا دوسرا مریض رپورٹ،متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک

 منکی پاکس کا دوسرا مریض رپورٹ،متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر شیخ)جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، نشتر ہسپتال ملتان  میں زیر علاج مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

 ترجمان نشتر  ہسپتال ملتان کے مطابق  منکی پاکس کا مریض آئی سی یو میں داخل ہے  اور اسکی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ مریض کی عمر 20 سال ہے اور اس کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے۔

  ترجمان نشتر  ہسپتال کا مزید کہنا ہےکہ سال 2026 کے دوران نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ نشتر  ہسپتال کی انتظامیہ نے آئسولیشن اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیا ہے ۔