ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ویل ایپ سکینڈل ؛ کروڑوں کا فراڈ بے نقاب،ملزم گرفتار

پاک ویل ایپ سکینڈل ؛ کروڑوں کا فراڈ بے نقاب،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاک ویل ایپ، کروڑوں کے فراڈ کا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ۔ 
ایس ایچ او گلبرگ نے  ٹیم کے ہمراہ مکان پرچھاپہ  مارا اور کروڑوں کےفراڈمیں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا
ملزم احسن سلیم کی گرفتاری کیلئے ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے سپیشل ٹاسک دیا تھا۔

اے ایس پی رجندر میگھوار نے بتایا کہ ملزم پاک ویل ایپ کےذریعےلوگوں سےکروڑوں کافراڈکرتاتھا،ملزم ایپ پر مہنگی گاڑیاں فروخت کرنیوالوں سےگاڑیوں کی معلومات حاصل کرتاتھا۔ملزم شہریوں کو پاک ویل ایپ پر موجود ایڈ و حاصل شدہ معلومات سےبےوقوف بناتا ۔ملزم بہانے سے کروڑوں کی رقم مختلف اکاؤنٹ میں منگوا کر رفوچکر ہو جاتا تھا ۔ملزم احسن سلیم ابتک کروڑوں کی 29 سے زائد فراڈ کی وارداتیں کر چکا ہے۔
ملزم ابتک کروڑوں روپےکے 6 مقدمات میں اشتہاری بھی ہے۔ملزم لاہور، گوجرانوالہ، ملتان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم سے 1 کروڑوں 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے،ملزم احسن سلیم کیخلاف مقدمہ درج  ہوگیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔