زاہد چودھری:بسنت کی چھٹیوں میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتال معمول کے مطابق فعال رہیں گے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال 6 اور 7 فروری کو مکمل فعال رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی طبی سہولت میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعلامیے کے مطابق بسنت کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بھی کھلے رہیں گے اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو بسنت کی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی اور وہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ عوام کو بلا تعطل طبی سہولت میسر ہو۔