سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بسنت کے دوران بجلی کی بہتر فراہمی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے اپنے افسران و ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
کمپنی نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی لازمی قرار دیتے ہوئے مراسلہ جاری کیا ہے۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران بجلی کے نظام میں ممکنہ خرابیوں اور حادثات کے پیشِ نظر آپریشن اور فیلڈ اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔