ویب ڈیسک: ناروے کی شہزادی میٹے ماریٹ کے بیٹے ماریئس بورگ ہوئیبی کو پولیس نے ایک خاتون پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ 29 سالہ ہوئیبی پر ریپ، تشدد، منشیات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت 38 سنگین مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوسلو کی عدالت میں منگل کے روز کارروائی شروع ہوگی، جہاں پولیس نے انھیں چار ہفتے کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو انھیں دس سال سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے۔یہ مقدمہ ناروے کے شاہی خاندان کے لیے ایک بڑا بحران بن گیا ہے۔ اگرچہ شاہی محل نے مقدمے سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق چونکہ ہوئیبی ولی عہد شہزادہ ہاکون کے سوتیلے بیٹے ہیں، اس لیے خاندان کی ساکھ براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔

ولی عہد شہزادہ ہاکون نے متاثرہ خواتین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سب مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اور ہماری فکر آپ کے ساتھ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ناروے کے شاہی خاندان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے، جس نے عوامی سطح پر ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ مقدمہ آنے والے ہفتوں میں نہ صرف ہوئیبی کی زندگی بلکہ ناروے کے شاہی خاندان کے مستقبل کے لیے بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔