ویب ڈیسک: این بی سی کی معروف اینکر ساویانہ گتھری نے اپنی والدہ نینسی گتھری کی گمشدگی کے بعد اٹلی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی میزبانی ملتوی کر دی ہے۔
84 سالہ نینسی کو ٹکسن، ایریزونا میں ان کے گھر سے لاپتہ قرار دیا گیا ہے جبکہ حکام نے گھر کو "کرائم سین" قرار دیتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ساویانہ، جو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے میلان روانہ ہونے والی تھیں، فوری طور پر ٹکسن پہنچیں تاکہ تلاش میں شامل ہو سکیں۔

شیرف کرس نانوس نے این بی سی کو بتایا کہ انکے خیال کے مطابق نینسی کو اغوا کیا گیا ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ساویانہ مسلسل ہمارے دفتر سے رابطے میں ہیں اور ان کی سکیورٹی ٹیم بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب این بی سی کے ساتھی اینکر ٹام لاماس نے کہا کہ ہمارے خیالات اور دعائیں ساویانہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔مقامی رہائشیوں میں سے ایک پڑوسی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نینسی یہاں سب کی پسندیدہ ہیں، ہم سب دعا کر رہے ہیں کہ وہ خیریت سے واپس آئیں۔

ساویانہ نے اپنے بیان میں کہ کہ ا ہمارا فوکس صرف اپنی پیاری والدہ کی محفوظ واپسی پر ہے۔

فی الحال این بی سی نے تصدیق کی ہے کہ ساویانہ افتتاحی تقریب کی میزبانی نہیں کریں گی۔ نیٹ ورک اور کمیونٹی ایک ہی مقصد پر متحد ہیں کہ نینسی گتھری خیریت سے لوٹ آئیں۔