ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کی لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات کے حوالے سے لیاقت باغ میں جلسے کیے تھے، جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔