بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار میاں محمود الرشید کے داماد سمیت 3 ملزمان کو عدالت نے ڈسچارج کر دیا

بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے پر گرفتار میاں محمود الرشید کے داماد سمیت 3 ملزمان کو عدالت نے ڈسچارج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے اور مخالفین کی الیکشن فیکس اتارنے پر گرفتار میاں محمود الرشید کے داماد ڈاکٹر وقاص فاروق سمیت 3 ملزمان کو عدالت نے ڈسچارج کر دیا۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، میاں محمود الرشید کے  داماد ڈاکٹر وقاص فاروق سمیت تینوں ملزموں کو  شناخت پریڈ میں شناخت کے بعد  عدالت میں پیش کیا گیا۔  تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر وقاص فاروق ہیلے کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی کا پروفیسر ہے، ڈاکٹر وقاص فاروق کو پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا داماد ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ 

ملزمان کیخالف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 435/24 درج ہے، ملزمان کو بغیر اجازت انتخابی ریلی نکالنے اور مخالفین کی الیکشن فیکس اتارنے  پر گرفتار کیا گیا۔ 

پی ایچ ڈی ڈاکٹر  وقاص فاروق کی گرفتاری پر عدالت نے افسوس کا اظہار کیا۔ عدالت نے  ڈاکٹر وقاص فاروق، جاوید اختر اور گلزار مسیح کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔