ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن 2024؛ پی ٹی آئی کے پلان ’ڈی‘ سے متعلق اہم انکشاف

الیکشن 2024؛ پی ٹی آئی کے پلان ’ڈی‘ سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی جانب سے پارٹی کے پلان ’ڈی‘ کا انکشاف کر دیا گیا۔

 رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے پلان ڈی کا انکشاف کردیا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ایک اتحادی پارٹی کو جوائن کر لیں گے۔

انہوں مزید کہا کہ اس سلسلے میں تین پارٹیاں ان کی نظر میں ہیں اور ان پارٹیوں سے اس سلسلے میں بات چیت بھی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کا پلان سی بھی سامنے آیا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے جنرل باڈی اجلاس میں ایک ہفتے کے دوران پارٹی الیکشن کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔