عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا، فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگا  

عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا، فی یونٹ 4 روپے 56 پیسے مہنگا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن سے چند روز قبل عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا, حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔

 نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے,نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہو گا۔ 

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

 خیال رہے کہ پہلے بھی نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔