ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدت میں نکاح کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائے گا

Iddet me Nikah Case, Nikah During Iddet Case, Adiala Jail, Hearing concluded, Imran Khan, Khawar Farid Manika, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کیس کا فیصلہ کل دن ایک بجے سنایا جائے گا۔
 جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں سینئیرسول جج قدرت اللہ کی عدالت میں کیس کی آخری سماعت ہوئی جو تقریباً 14 گھنٹے جاری رہی۔ کیس کی سماعت آج صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو ئی تھی جو رات 11 بجے تک جاری رہی ۔ جمعہ کے روز ملزم عمران خان کے وکیل نے گواہوں پر جرح کی۔ 
گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید، عون چودھری، محمد لطیف شامل ہیں۔ گواہوں پر جرح  وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی،درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی ، پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا بھی عدالت میں موجود تھے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت دے دیا۔ جس کے بعد عدالت نے آج مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کا اعلان کر دیا اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقدمہ کا فیصلہ کل دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا۔