ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! ٹیکس چوری، کرپشن میں ملوث افراد کیلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

Bad news for people involved in tax evasion, corruption and financial fraud
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، وفاقی حکومت جانب سے وزارت قانون کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے بے نامی ایکٹ 2017 کو فعال کر دیا گیا ہے۔   وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کر لیا ہے، بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کے لیے چیف جسٹس صاحبان سے رجوع کیا، چیف جسٹس صاحبان کے نامزد کردہ نمائندوں کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer