سمن آباد،گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون سے ڈکیتی کی واردات

Lahore
کیپشن: dacoity with women in front of her house,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)سمن آباد کے علاقے میں گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں کی خاتون کے ساتھ واردات، ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
 تفصیلات کے مطابق غلام نبی کالونی سمن آباد تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو گھر کی دہلیز پر یرغمال بنا اور پچیس ہزار نقدی لوٹ لی ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی نعمان مصطفی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا  مگرپولیس کاغذی کارروائی تک ہی محدود رہ گئی ، تاحال ڈاکو گرفتار نہ ہو سکے ۔

متاثرہ خاتون کا مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کروائی جائے ۔