ویب ڈیسک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کی , بیرون ملک لاکھوں روپے کی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی.
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کے دوران بیرون ملک لاکھوں روپے کی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے حکام نے بتایا کہ ملزم عمران ارشد نے اکاسی ہزار ڈالرز اور ساڑھے 5 لاکھ روپے وہیل چیئر کی سیٹ اور ہینڈ کیری بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ہولڈ بیگج مشین پر تلاشی کے دوران نشاندہی کی۔ اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دبئی سان فرانسسکو روانہ ہورہا تھا۔ واضح رہے کہ اے ایس ایف نے ملزم کو آف لوڈ کر کے کسٹمز کے حوالے کردیا۔