ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم، آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں کونسا نمبر؟

Lahore Air Quality Index
کیپشن: Air Index
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: بارش کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں واضح کمی، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہوکر 187 پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرکوالٹی انڈیکس پرآلودگی کی شرح کوٹ لکھپت 294، ایچیسن کالج مال روڈ 293، یوایس قونصلیٹ 248، ماڈل ٹاؤن 250، لاہور امریکن سکول 236، ڈی ایچ اے فیز8 میں 233، انارکلی بازار208، ایف سی کالج 205، فنجا ہاؤس 193 اور ڈی ایچ اے فیزٹومیں بھی193 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع ابرآلود رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔ شہرمیں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ ہوامیں نمی کا تناسب 94 فیصد ہوگا۔ شہرکاموسم سرداورخشک رہےگا۔