ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسروں کیلئے شاندار خبر

 سرکاری افسروں کیلئے شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر) سرکاری افسروں کیلئے بڑی خبر، اب سرکاری افسروں کو مالکانہ حقوق پر گاڑیاں ملیں گی۔

 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب ایک نئی ٹرانسپورٹ پالیسی تیار کر رہی ہے جس کے تحت سرکاری افسروں کو مالکانہ حقوق پر گاڑیاں ملیں گی۔ ہر گاڑی جو کسی بھی افسر کو سرکاری طور پر دی جائے گی وہ اس افسر کی ملکیت میں کر دی جائے گی اور تبادلہ پر بھی اسی افسر کے ساتھ جائے گی۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی اور گاڑی کی اقساط اس افسر کی تنخواہ سے کاٹی جائیں گی اور اقساط مکمل ہونے پر وہ مذکورہ گاڑی اس افسر کی ملکیت ہوگی، وہ سرکاری سروس کے دوران اس گاڑی کو استعمال کرے گا۔

 محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اس حوالے سے پالیسی تیار کر رہا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اس پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے افسران کیلئے موبائل فون کی منظوری دی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام افسران کو سرکاری موبائل فون ملیں گے، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے بجٹ بھی جاری کر دیا۔ سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور پولیس افسران کو سرکاری خرچے پر موبائل فون دیئے جائیں گے۔

 موبائل فونز فراہم کرنے کیلئے سمری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے ارسال کی تھی۔ محکمہ خزانہ نے یہ سمری منظور کر لی ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer