ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کی نئی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول

سابق وزیراعظم کی نئی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے میاں نوازشریف کی نئی طبی رپورٹس پرمحکمہ صحت سےرائے مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں،محکمہ داخلہ نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سےمتعلق دریافت کیا تھا، جس پر نئی نواز شریف کی اپ ڈیٹ میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  میاں نوازشریف نےٹیسٹوں کی مزیدرپورٹ اورہیلتھ کی اپ ڈیٹ محکمہ داخلہ کوبھیج دی، محکمہ داخلہ نےمیاں نوازشریف کی نئی رپورٹ پرمحکمہ صحت سےرائےمانگ لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer