ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوٹو شوٹ سرچ آپریشن نے سول لائن پولیس کی کام چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا

فوٹو شوٹ سرچ آپریشن نے سول لائن پولیس کی کام چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصرعلی) آئی جی پنجاب کے سرچ، کومبنگ اینڈ سویپ آپریشنز کے احکاما ت ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ سول لائن پولیس نے سرچ آپریشن کی چند تصاویر دکھا کر افسران کے حکم کی خانہ پوری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورت حا ل بہتر بنانے کے لئے آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے سرچ سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن کرنے کا حکم دیا۔ جسے سول لائن پولیس نے شہریوں کی چیکنگ کی چند تصاویر دکھا کر مکمل کر دیا، سول لائنز ڈویژن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشنز کا دعویٰ کیا گیا جو صرف فوٹو شوٹ ثابت ہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میڑک سسٹم کا دعوی بھی کیا گیا جو فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس شخص کو  پولیس اہلکار چیک کررہا ہے اس نے قمیض کی جگہ شرٹ پہن رکھی ہے مگرپولیس اہلکار قمیض کی جیبیں چیک کرنے کی طرز پر چیکنگ کر رہا ہے۔سرچ آپریشن سے متعلق جاری کی جانے والی تصاویرنے پولیس کی کام چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا اور شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو اور بڑھا دیا۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس انکے جان و مال کی حفاظت کے لئے سرچ آپریشنز کے دوران پوری ایمانداری اور محنت سے کام کرے۔