ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عروہ حسین فلم کنگناں میں کاسٹ، شوٹنگ کشمیر میں ہوگی

عروہ حسین فلم کنگناں میں کاسٹ، شوٹنگ کشمیر میں ہوگی
کیپشن: City42- Urwa Hussain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ عروہ حسین کو ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی فلم کنگناں میں کاسٹ کر لیا گیا جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع کی جائے گی۔

قبل ازیں فلم کی کاسٹ میں سمیع خان، سوہائے علی آبڑو، واسع چودھری اور آصف رضا میر کو کاسٹ کیا جا چکا ہے۔ اس فلم کے ذریعے خلیل الرحمن قمر کے بیٹے عابی خان کو بھی بڑی سکرین پر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ڈرامہ سیریل لال عشق سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ کشمیر اور دیگر علاقوں میں ہو گی۔