ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی؛ ملزم گرفتار

 قاری کا 6 سالہ بچے پر انسانیت سوز تشدد، سر کی ہڈی توڑ دی؛ ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے قاری نے کمسن بچے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔

منگھوپیر پولیس نے مدرسے کے کمسن طالبعلم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر پولیس نے عزیز بروہی گوٹھ کے مدرسے میں 6 سالہ طالبعلم پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے جلاد معلم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت اللہ بچایا ولد منظور احمد کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے شدید تشدد کرتے ہوئے محنت کش کے معصوم اور کمسن طالبعلم کے سر کی ہڈی توڑ دی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے