ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن; شہریوں کی بائیو میٹرک، شناختی کارڈ اور کرایہ داری کی جانچ پڑتال

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن; شہریوں کی بائیو میٹرک، شناختی کارڈ اور کرایہ داری کی جانچ پڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ 

سرچ آپریشن میں پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، راوی روڈ، لاری اڈہ، بادامی باغ، اسلام پورہ میں کیا گیا،لوئر مال، ساندہ، لیاقت آباد، نولکھا، داتا دربار اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔کوٹ لکھپت، نصیر آباد، ہنجروال، سبزہ زار اور شیراکوٹ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی

ہاسٹلوں، ہوٹلوں، فیکٹریوں، گوداموں اور بس اڈوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا۔