سٹی 42:وزیر خارجہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے امدادی و بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی گئی ۔