سٹی42: پہلے عدالتِ عالیہ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے سے باز نہ آنے والے شریر بچوں کی ڈھال بنیں، اب سنگین نوعیت کی وائلیشن کرنے کے عادی گروہ نے سزاؤں سے بچنے کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ماں مریم بے چاری حادثات میں جانیں بچانے اور قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کرے تو کیا کرے۔
آج بدھ کی شب یہ خبر آئی ہے کہ بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان ہو گیا ہے۔
ہڑتال کا یہ اعلان سکول کالج جانے والے بچوں نے یا دفتروں اور کارخانوں مین نوکریاں کرنے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں نے نہیں بلکہ سنگین ترین وائلیشنز کرنے کے عادی گروہ یعنی ٹرانسپورٹروں نے کیا ہے۔ ان کے ساتھ ان کے بقول زیادتی یہ ہو رہی ہے کہ "جرمانے" کئے جا رہے ہیں۔
آج شب کی اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8 اور 10 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے پنجاب حکومت کو بلیک میل بھی کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان پر بھاری جرمانے کرنا بند کیا جائے۔
پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں کو رکوانے کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق
ٹرانسپورٹر 8 دسمبر کو ہڑتال کریں گے۔
ہڑتال کا اعلان راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلان پر سارے صوبے میں عمل ہو گا
ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال حمایت اعلان کر دیا اور نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول مکمل ہڑتال کرینگے۔