ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گٹر میں گر کر بچے کی وفات؛ تمام اعلیٰ افسروں کو سخت سزا مل گئی، حیران کن پیش رفت

Chief minister Murad ali Shah, Karachi sewerage incident, Nipa Chorangi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گٹر میں بچے کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ردعمل میںآج یہ حیران کن پیش رفت ہوئی ہے کہ  وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسر وں اور ماتحت افسروں کو معطل کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے غصے کی زیادہ وجہ سوشل میڈیا پر اپنی حکومت پر ہونے والی بے سر و پا تنقید ہے جس میں گٹر سے ڈھکن چرا لئے جانے کے بعد ہونے والے سانحے کو حکومت کی نا اہلی سے لے کر  شہر کی پسنامدگی تک سب کچھ قرار دے ڈالا گیا۔ یہ بھی معلوم نہیں کہ گٹر کا ڈھکن چرانے والا  شخص خود بھی سوشل میڈیا پر حکومت کو مجرم ٹھہرانے میں پیش  پیش ہو۔

نیپا چورنگی کے علاقہ میں ایک گٹر کے مین ہول میں تین سال کے بچے کے گر  کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر آج وزیراعلیٰ نے سخت کارروائی کی اور  وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر  کراچی کی انتظامیہ نے نیپا چورنگی کے علاقہ کے انتظام سے متعلق اعلی افست اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 متعلقہ افسران کو معطل کردیا۔
 

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خصوصی اجلاس کیا

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو  اور  پولیس حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا  کہ  بچے کے جاں بحق ہونے  پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوس ناک  طرز عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے، چیف سیکرٹری سندھ آج  ہی ذمہ دار  افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات  سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو بھی معطل کردیا۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر  راشد فیاض اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر  وقار احمد کو بھی  معطل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرگلشن اقبال عامر علی شاہ اور  مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔