(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہر عباس سپرا نےکیس کی سماعت کی،زین قریشی ،علی بخاری،شیر افضل مروت اورشعیب شاہین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے عدم پیشی پر عمر ایوب اورزرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد ضبط کرنےکا بھی حکم جاری کردیا۔
کیس کی مزید سماعت بیس دسمبر کو ہوگی۔