ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیں محکمہ ایکسائز نےفینسی اور خصوصی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
دستاویز کے مطابق رولز میں اس حوالے سے ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعدخصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔
فینسی نمبر پلیٹس کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، مخصوص نمبر پلیٹ کی بنیادی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہو گی۔
دستاویز کے مطابق تین یکساں حروف اور تین یکساں اعداد پر مشتمل نمبر پلیٹ کی فیس ایک لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے،رولز میں ترامیم پر 15 دن کے اندر شہریوں سے اعتراضات یا تجاویز طلب کی جائیں گی۔