ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟

شہری فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتادیا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔

ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94 روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔

ملک میں پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 279 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔