ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور اُن کی شناخت کا احترام کریں

Asif Ali Zardari, Special Citizens International Day, City42, Special citizen, AAZ , Respect, support
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 
سٹی42: خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور اُن کی شناخت کا احترام کریں۔ یہ بات صدرِ مملکت نے آج سپیشل شہریوں کے عالمی دن پر اپنے خاص پیغام میں کہی ہے۔
 صدر آصف علی زرداری نےسپیشل سیٹیزنز کے عالمی دن  کے موقع پر  اپنے پیغام  میں کہا ہےکہ خصوصی افراد کے عالمی دن  کے موقع پر، میں ایک مرتبہ پھر ہماری قومی وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ اور قومی زندگی میں ان کی مکمل شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 حکومتِ پاکستان، وفاقی و صوبائی اداروں کے ذریعے،  خصوصی افراد کے لیے رسائی، تعلیم، صحت، نقل و حرکت اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، معذوری کے سرٹیفیکیٹس کا اجراء، سماجی تحفظ کی اسکیموں تک آسان رسائی اور بحالی و کمیونٹی کی سطح پر معاونت کے نظام کو مضبوط بنانا اس بات کی علامت ہے کہ ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر فرد اپنی صلاحیت کے مطابق آگے بڑھ سکے۔

 میرا یقین ہے کہ منصفانہ معاشرہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب کے لیے قابلِ رسائی ماحول، مناسب انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات موجود ہوں۔ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اُن جسمانی، سماجی اور رویّوں پر مبنی رکاوٹوں کو دور کریں جو خصوصی افراد کی بااختیار اور باعزت زندگی کی راہ میں حائل ہوتی ہیں۔

 میں شہریوں، سرکاری و نجی اداروں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے کہنا چاہوں گا کہ خصوصی افراد کا خیال رکھیں اور اُن کی شناخت کا احترام کریں۔ تعلیم، کاروبار، سرکاری خدمات اور قومی ترقی میں اُن کی شرکت پاکستان کےمستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔

 آئیے مل کر ایک ایسے پاکستان کے لیے کام کریں جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے اور جہاں  خصوصی افراد کو اجتماعی قوت اور استقامت کا حصہ سمجھا جائے۔ شمولیت صرف ایک خیال نہ ہو، بلکہ ہمارے روزمرہ کے فیصلوں اور عمل میں نظر آتی ہوئی حقیقت بنے۔

 الّلہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ایک ایسا پاکستان قائم کریں جو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی اور شمولیت کا حامل ہو۔