ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  9منشیات فروش سی سی ڈی کی قید سے فرار ہونے کی کوشش میں قیدِ حیات سےہی رہائی پاگئے

CCD, Crime Control Department, police encounter, Drug paddlers, Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ  ٹکرانے کی حماقت کرنے والے 9 جرائم مپیشہ ایک ہی رات میں موت و حیات کی سرحد پار کر گئے۔

پنجاب کے  شہروں میں منشیات فروشوں کےساتھ سی سی ڈی کے9 مقابلے ہوئے ہیں جن میں9 بدنام منشیات فروش مارے گئے۔ یہ سب زیر حراست تھے اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارے گئے۔
 لاہور   اور   پنجاب کے مختلف علاقوں  میں  منشیات  فروشوں کے ساتھ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے 9  مبینہ مقابلوں میں زیر حراست 9 ملزمان مارےگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقوں گرین ٹاؤن،کاہنہ، سول لائنز،کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی منشیات کے ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانےکے لیے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران زیر حراست 6 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مرنے والے ملزمان میں فرید، محسن، آصف، فاروق، رمضان اور وسیم شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حویلی لکھا میں مبینہ مقابلے میں منشیات فروش پرویز عرف بگی مارا گیا، ملزم کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور چرس برآمد ہوئی، ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

شیخوپورہ میں بھی مبینہ مقابلے میں منشیات فروش نثار عرف ٹونڈا ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ملزم 40 سے زائد منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب میں مبینہ مقابلے میں مطلوب منشیات فروش اعجاز عرف ججی مارا گیا، ملزم منشیات کے 7 مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔