ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نےایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کر دیا

Export development surcharge, Tax abolished, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے تمام برآمدی اشیاء  پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کردیا۔حکومت پاکستان نے تمام برآمدات پر 0.25 فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج (EDS) لے رہی تھی۔ اس ٹیکس کے ختم ہونے سے تمام ایکسپورٹرز کا منافع بڑھ جائے گا اور وہ اپنی ایکسپورٹس کی قیمت مین معمولی کمی کرنے کی پوزیشن مین بھی آ جائیں گے۔

ایف بی آر نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے سٹیٹ بینک کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کو تمام بینکوں کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے سے روکنے کی درخواست کر دی گئی۔

سٹیٹ بینک نے بھی تمام بینکوں کو برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج وصولی سے روک دیا۔

  اس فیصلے کا اعلان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منگل کو کیا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کو اپنی لاگت کم کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے سربراہان اور فارن ایکسچینج ڈیلرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 وزیراعظم کا برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کا اعلان 
 
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق پچھلے 5 سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے، فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے استعمال کیا جائے، رقم کو برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ٹریننگ اور عالمی معیار کی سہولتوں کیلئے استعمال کیا جائے۔