شعیب ملک نے لگایا ٹی20 فارمیٹ کا 1000 واں چوکا

Shuaib Malik, 1000 fours in T20 Format, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ 

شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے۔ وہ 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

شعیب ملک نے آج 3 دسمبر کو قومی ٹی ٹوئنٹی میں اپنے آبائی شہر سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راولپنڈی کے خلاف میچ میں 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اسی دوران ایک ہزار چوکے لگانے کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسری پوزیشن بھی حاصل ہے، وہ ٹی 20 میچوں میں اب تک 11000 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ ان سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کرس گیل اور پولارڈ شامل ہیں، گیل کرکٹ کھیلنا چھوڑ چکے ہیں اور پولارڈ شعیب سے کچھ ہی آگے ہیں۔ اگر شعیب ملک کو موقع ملتا رہا تو وہ ٹی20 فارمیٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن سکتے ہیں۔