اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک پولیس کی مستعدی اور قوانین پر عملدرآمد کروانے کی سخت ترین مہموں کے باوجود ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری تھمنے میں نہیں آ رہا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 272 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک دن کے دوران سڑکوں پر ہونے والےحادثات میں آکر مجموعی طور پر 310 افراد زخمی ہوئے۔116 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 194 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بیشترحادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔