ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحیل شریف کی سعودی عرب جانے کی اصل وجہ ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Raheel Sharif
کیپشن: Raheel Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کیوں گئے؟ ماہانہ تنخواہ کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں.
پاک فوج کے سابق آرمی  چیف جنرل (ر) راحیل شریف 29 نومبر 2016 کو پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ کر ریٹائرڈ ہوئے، پھر سعودی حکومت نے انہیں اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا سربراہ مقرر کردیا، مگر وہ کیوں گئے؟ حقائق سامنے آگئے۔
دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے ایک پروگرام میں بات کرتے کہا جنرل راحیل کا سعودی عرب جانا پہلے سے طے تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب سعودی عرب نے یمن کے خلاف پاک فوج کا مطالبہ کیا تھا، پاکستان کے انکار پر سعودی بادشاہ ناراض ہوگئے تھے۔
دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہا کہ حکومت نے ان کی ناراضگی دور کرنے کے لئے کہا گیا کہ ہم آپ کو اپنا آرمی چیف دے دیں گے، اس لئے وہ آج کل سعودی عرب میں ہیں۔
اس پروگرام کے سینئر صحافی شہید ارشد شریف تھے، جنہوں نے جنرل راحیل کی تنخواہ کا پوچھا کتنی ہے؟  شاہد لطیف نے کہا مجھے نہیں پتہ، جس پر ارشد شریف نے اندازہ لگاتے کہا کہ 6 کروڑ 8 کروڑ ماہانہ؟ جس پر دفاعی تجزیہ کار نے کہا سننے میں یہی آرہا ہے۔