فیکٹری میں آگ لگ گئی، کڑوڑوں کا سامان جل کر راکھ

A fire broke out in the factory
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، کڑوڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آگ رکشہ کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں لگی، آگ لگنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور  امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

ریسکیو حکام کاکہنا تھا کہ فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری، آگ رکشہ کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں لگی تھی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں، بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر