ویب ڈیسک:اسلام آبادمیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔
راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ PDM کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے، وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ آپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2022