ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے متعلق اہم خبر آگئی

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ سے متعلق اہم خبر آگئی
کیپشن: Ricky Ponting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں کچھ دیر علاج کرانے کے بعد واپس کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز گراؤنڈ سے ہی رکی پونٹنگ نے اپنی طبیعت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔اب گراؤنڈ میں واپس پہنچنے اور کمنٹری کا آغاز کرنے پر رکی پونٹنگ نے کہا کہ 'کل کافی لوگ گھبراگئے تھے، سچ بتاؤں تو میں بھی ڈر گیا تھا، وہ خوفزدہ کردینے والا لمحہ تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'کمنٹری باکس میں کل مجھے سینے میں دو مرتبہ درد محسوس ہوا جس کے 10 سے 15 منٹ بعد میں اسپتال میں تھا جہاں میرا بہترین علاج کیا گیا، آج بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں'۔

اس موقع پر رکی پونٹنگ نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ 'کل برا یہ ہوا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھ سکا، میں نے ٹیسٹ کا بہترین حصہ مس کردیا'۔انہوں نے کہا کہ 'جسٹن لینگر میرے ساتھ کمنٹری کر رہے تھے ، میں نے سینے میں درد کا انہیں بتایا اور پھر انہوں نے  میرا خیال رکھا، دس پندرہ منٹ کے بعد میں اسپتال تھا جہاں ہر ممکن بہترین ٹریٹمنٹ کی گئی'۔