کورونا کی نئی لہر،سی اے اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

Lahore
کیپشن: Allama Iqbal international airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)کورونا کی نئی لہر اومیکرون کا معاملہ، لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب، ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی لہر اومیکرون کے خدشات کے پیش نظرلاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ،ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

دبئی،شارجہ،ابوظہبی،سعودی عرب سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، این سی او سی کی منظوری کے بعدایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔