شادی کے روز میڈیا سے بچنے کے لئےکترینہ ،و کی کوشل کا بڑا فیصلہ 

Indian actress
کیپشن: katrina and vicky koshal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کترینہ کیف اور وکی کوشل  کی جانب سے  شادی کا باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ کترینہ اور وکی صرف شادی ہی نہیں بلکہ شادی کی تیاریاں بھی میڈیا کی نظروں سے مکمل طورپر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی اگلے ہفتے راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کریں گے،البتہ کترینہ کیف کی شادی کی باتیں اب تک میڈیا تک ہی محدود ہیں اور اداکاروں کی جانب سے  اس شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 بھارتی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ  کترینہ اور وکی  شادی کے لیے جے پور جانے والے ہیں جبکہ میڈیا سے بچنے کے لیے جے پور سے شادی کے مقام تک جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں گے۔