مساجد کے بعد ہسپتال سے بھی ٹونٹیاں چوری ہونے لگیں

Radiology tower in Services
کیپشن: Services Hospital
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: ڈیڑھ ارب سے بننے والے ریڈیالوجی ٹاور کی حالت ابتر، سروسز ہسپتال ریڈیالوجی بلاک کےفلورز کی پانی کی ٹونٹیاں چوری ہوگئی۔

لاکھوں کا سینٹری کا سامان چوری ہونے پر انتظامیہ کی خاموش تماشائی بن گئی ہے۔ ریڈیالوجی بلاک کے 35 واش رومز ناقابل استعمال ہوگئے۔ ریڈیالوجی بلاک کے فلورز  کی پانی کی ٹونٹیاں چوری ہوگئی ہیں۔ ٹونٹیاں چوری ہونےسے پانی کی لیکج اور عقبی حصے میں جوہڑ بن گیا۔ 

دوسری جانب شعبہ ایم اینڈ آر ریڈیالوجی ٹاور میں چوری کو دبانے کیلئے کوشاں ہے۔ ایم اینڈ آر نے انتظامیہ کو بھی سنگین چوری سے لاعلم رکھا جبکہ ریڈیالوجی ٹاور میں مریض اور لواحقین شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔