ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

44 ہزار سے زائد طلبا سکول چھوڑ گئے؟نیا انکشاف

School Students Dropout Increase
کیپشن: School Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے چلنے والے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے ڈراپ آؤٹ شرح میں اضافہ، نومبر کے مہینے میں 44 ہزار سے زائد طلباء سکول چھوڑ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں میں بڑی تعداد میں طلبہ کے ڈراپ آؤٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صرف ماہ نومبر میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں سے 44 ہزار بچوں نے سکولوں کو چھوڑ دیا ہے۔

پیف کے پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء میں سے چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں۔ طلباء کے سکول چھوڑنے پر پیف نے پارٹنرز سکولوں کو وارننگ جاری کردی۔
 پیف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے طلبہ کا ڈراپ آؤٹ جاری ہے جو قابل تشویش ہے۔ ان بچوں کی تصدیق اور مانیٹرنگ پر پیف کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ سکول چھوڑ جانے والے بچوں کے والدین سے رابط کیا جائے اور سکول لانے پر آمادہ کیا جائے گا۔ پیف کے ساڑھے سات ہزار سکولوں میں 25 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔ پیف انتظامیہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل بڑی تعداد میں داخلوں کا دعوی کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer