محکمہ بلدیات کا عالمی یوم معذوراں پر بڑا فیصلہ

disability
کیپشن: disability
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ بلدیات کا عالمی یوم معذوراں پر بڑا فیصلہ ، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں معذور افراد کیلئے خصوصی سیٹیں رکھنےکافیصلہ ، چھالیس مقامی حکومتوں میں ایک ایک نشت خصوصی افراد کا کوٹہ مختص کی ورکنگ شروع کردی گئی ۔
 نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں معذور افراد کے لئے خصوصی سیٹیں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ چھالیس مقامی حکومتوں میں ایک ایک نشت خصوصی افراد کا کوٹہ مختص کی جائے گی ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر ایکٹ میں معذور افراد کے لئے سیٹ شامل کرنے کی تجویز بھجوائی جارہی ہے ۔ اس سے قبل معذور یا خصوصی افراد مقام حکومتوں میں خصوصی سیٹ کے تحت حصہ نہیں ہوتے تھے ۔ سیکرٹری بلدیات نے ایکٹ میں معذور افراد کو منتخب ہونے کے بعد قابلیت کی بنا پر مقامی حکومت میں اہم ذمہ داری دینے کی شق شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تعلیمی قابلیت کی بنا پر معذور افراد کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، ایجوکیشن اتھارٹی جیسی باڈیز میں بھی شامل کیا جاسکے گا ۔ سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ قابلیت اور اہلیت کی بنا پر معذور افراد کا معاشرے میں اہم مقام حاصل کرنا ان کا حق ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں میں معذوروں کے لئے ہر ضلع میں ایک مخصوص نشست مختص کی جارہی ہے