ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی کا  نوٹس لے لیا

 اتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی کا  نوٹس لے لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز  )کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کی توقعات کے برعکس کارکردگی کے بعد پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف پی) نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت، بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 فیڈریشن ذرائع کے مطابق اے ایف پی جلد حکومت کو ایک تفصیلی خط ارسال کرے گی، جس میں کامن ویلتھ گیمز میں قومی ایتھلیٹ کی تیاری، کوچنگ اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی تھیں، تاہم اس بار ایک غیر کوالیفائیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاری کے باعث پاکستان چار سال بعد ہونے والے اس بڑے ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکا۔

 فیڈریشن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چند افراد کی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ مبینہ مخالفت اور انتظامی اختلافات کے باعث قومی مفاد متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں میگا ایونٹ میں متوقع کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن حکومتی اداروں کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گی تاکہ مستقبل میں قومی ایتھلیٹس کی تیاری، کوچنگ اور انتظامی معاملات کو بہتر بنایا جا سکے۔