سٹی 42: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، راول ڈیم کے سپل ویز صبح کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا
حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.70 فٹ تک پہنچ گئی،راول ڈیم کے سپل ویز کو کل صبح 6 بجے کھولا جائے گا
اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گی ،
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کر لیے گئے ہیں،شہری ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔