ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کھدائی کے دوران 100 سال پرانی کھوپڑی برآمد  

 کھدائی کے دوران 100 سال پرانی کھوپڑی برآمد  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی  کھوپڑی ملی ہے۔

 کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیاء سامنے آئیں۔

 قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔

  دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے۔

 ماہرِآثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ برتنوں پر ہوئی نقش و نگاری اور مخصوص کالا، سفید اور سرخ رنگ ان کا تعلق پری انکن چانکے ثقافت سے جوڑتا ہے۔

  یہ برتن اندازاً 1000 سے 1470 برس پرانے ہیں۔