سٹی42: کرپشن انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معطلی کی باقاعدہ رپورٹ درج کر دی گئی ہے جس میں سب انسپکٹر جاوید اقبال، اے ایس آئی جاوید اقبال، اے ایس آئی غضنفر اقبال، کانسٹیبل ابرار، شہباز اور طاہر کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمان سے برآمد کی گئی ریکوری میں مبینہ خوردبرد کی جس کی بنیاد پر ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی بھی متوقع ہے۔