علی رامے:پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کےچھٹے سپیل بارےالرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون سسٹم کیساتھ کل سےمغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی،4سے7اگست کےدوران بیشتراضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور،شیخوپورہ سمیت دیگراضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے،لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
6اگست کوجنوبی پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شدید بارشوں سےبڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ،پی ڈی ایم اے کی سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App