ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آسٹریلیا کے جنگلات میں کیڑے کی ایک نئی اور نایاب قسم دریافت

 آسٹریلیا کے جنگلات میں کیڑے کی ایک نئی اور نایاب قسم دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے گھنے بارشی جنگلات سے سائنسدانوں نے کیڑے کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو پہلے کبھی دستاویزی شکل میں سامنے نہیں آئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کیڑا دکھنے میں تتلی اور ٹڈے جیسا ہے اور اس کی جسامت غیر معمولی ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں دریافت کیا جانے والا اب تک کا سب سے وزنی کیڑا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کیڑے کا وزن 44 گرام اور لمبائی تقریباً 16 انچ ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس کیڑے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔